ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سمندری طوفان کی وجہ سے شمالی تائیوان میں شدید بارشیں

سمندری طوفان کی وجہ سے شمالی تائیوان میں شدید بارشیں

Sun, 30 Jul 2017 17:47:31    S.O. News Service

تائیوان30جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سمندری طوفان نیسٹ کی وجہ سے شمالی تائیوان میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔تائیوان کے مرکزی موسمیاتی دفتر کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک کے شمالی اور شمال مشرقی حصوں میں بارشیں آج سارا دن جاری رہیں گی۔ممکنہ سیلابوں کے باعث تباہی سے بچنے کے لیے علاقے میں کارروائیوں کاآغازکیاجاچکاہے۔اسکول اوردفاتربندکردیے گئے ہیں۔ تائیوان میں ہفتے کے روز متعدد مسافر پروازیں بھی اسی تناظر میں منسوخ کر دی گئیں۔
 


Share: